Social Links

Foodborn Pathogen and Food Safty at District Hangu

ڈسٹرکٹ یوتھ آفئیرز ھنگو اور کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے خوراک کی خرابی اور اس کی حفاظت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ڈیپارٹمنٹ آف مائیکرو بیالوجی کے لیکچرر عمر زیب نے موضوع کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی لیکچر دیا۔ خوراک کی صفائی، سائینس کی اس حوالے سے پیشرفت ، ملکی اور بین الاقوامی قوانین اور سرکاری اداروں جیسا کہ حلال فوڈ اتھارٹی کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

سیمینار کے آخر میں سوال و جواب کا سیشن بی ہوا جس میں حاضرین جس میں کثیر تعداد فیمیل سٹوڈنٹس کی تھیں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر رضاءاللہ نے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا کے حوالے سے بریفینگ دی خصوصاً احساس نوجوان پروگرام اور اس میں خواتین کیلئے مختص کوٹہ اور مواقع پر روشنی ڈالی۔ اور آئیندہ کیلئے بھی یونیورسٹی کیمپس میں اس طرح کے مفید پروگراموں کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

ڈائریکٹر کسٹ کیمپس ھنگو ڈاکٹر وحیداللہ نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور پروگرام کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر ھنگو کا شکریہ ادا کیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-29
  • Audience
    80
  • Participants
    80

  • Venue
    District Hangu

>