Social Links

Youm-e-Takbeer at District Swabi

یومِ تکبیر کی پُروقار تقریب کے موقع پر ضلعی امورِ نوجوانان صوابی اور ضلعی انتظامیہ صوابی کے اشتراک سے الخیر ڈس ایبلڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کونسل صوابی کے تعاون سے خصوصی افراد کے لیے نعت و قرأت کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

اس مقابلے میں خصوصی افراد نے بھرپور شرکت کی اور اپنی خوبصورت آواز اور دل کو چھو لینے والی تلاوت و نعت سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شرکاء میں دونوں کیٹیگریز (نعت و قرأت) میں اعلیٰ پانچ پوزیشن ہولڈرز کو ججز کی رائے کے مطابق اسناد سے نوازا گیا۔

معزز مہمانانِ گرامی اور معزز شخصیات نے ضلعی امورِ نوجوانان صوابی کی خصوصی افراد کے لیے اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ایسے نوجوان جو اکثر نظر انداز کیے جاتے ہیں، ان کے لیے اس طرح کی سرگرمیاں حوصلہ افزائی کا باعث ہیں۔

اس موقع پر محترم شیر افسر خان کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

ایسے اقدامات معاشرے میں شمولیت، محبت اور یکجہتی کے پیغام کو عام کرتے ہیں۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-28
  • Audience
    160
  • Participants
    160

  • Venue
    District Swabi

>