Social Links

Youm-e-Takbeer at District Charsadda
صوبے کی دیگراضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی اور محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیر اہتمام *یوم تکبیر* ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا جس میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کرکے ملک و قوم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے ٹی ایم اے ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر قیصر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قیصر خان کنڈی، میجر ارسلان ، اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ساجد خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سونیاناز سمیت مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔
اس موقع پر پریس کلب تک واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
یوم تکبیر سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قیصر خان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں 27 واں یوم تکبیر منایا جارہا ہے اس دن ملک میں ایٹمی دھماکوں کے تجربات نہ ملک کو دفاعی طور پر خطے کا سب سے مضبوط ملک بنایا جس پر پورے قوم کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعدپاکستان مسلم دنیا کی پہلی ریاست بن گئی جس کے پاس ایٹمی پاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
دوسری جانب تقریب کے اخر میں شرکاء کی جانب سے ملک وقوم کی فلاح و وبہبود کے لئے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
-
Event Category
new -
Date
2025-05-28 -
Audience
200 -
Participants
200 -
Venue
District Charsadda





>