Social Links

Youm-e-Takbeer at District Dir Lower
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ بلامبٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب محمد بشیر خان نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتیمرگرہ جناب عبدالعزیز، یوتھ آفیسر جناب جہان زیب، لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگان، جناب ہارون الرشید پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول میاں بانڈہ ، اے ۔ ایس۔ ڈی۔ ای۔ او (ایجوکیشن) معروف شاعر مسلم خان وصال ، جناب اسد خان (این۔ سی۔ ایچ۔ڈی) جناب معراج خان (سپورٹس) جناب صحت جان (صدر ایپکا) طلباء و طالبات ، سیول ڈیفینس کے رضاکاروں ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کیا ۔ طلبا نے یوم تکبیر کے حوالے سے تقاریر اور ٹیبلو پیش کی۔ مقررین نے پاکستان کے ایٹیم قوت میں اہم کردار ادا کرنے والے ، سیاسی، ملٹری خصوصا محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی اندرونی اور بیرونی جارحیت کی صورت میں سب ملک کی تحفظ کے لئے ملکر ہر قسم کی قربانیاں دیں گے۔
۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل جناب بشیر خان نے کہا کہ بھارت ہمیشہ سے جنگی عزایم رکھتا ہے اور علاقے میں عسکری برتری حاصل کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہے۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چاغی میں چھ کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف خطے میں بھارت کی برتری ختم کی بلکہ اس عظیم کامیابی پر اقوام عالم بھی حیران ہوا۔ آج ہی کے دن پاکستان کو ایٹمی ملک کا درجہ حاصل ہوا جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے اہم کردار ادا کیا۔ حالیہ کشدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے حملے کا موثر جواب دیا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہیں لیکن ہمارے امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جائے۔ پاکستان ایک زمہ دار ایٹمی ملک ہے ۔ آخر میں بہترین تقاریر ملی نغموں اور ٹیبلو پر مقررین ، طلباء و طالبات کو توصیفی سرٹیفیکٹس ، ٹرافیز دئیے گئے ۔ معروف شاعر مسلم خان وصال کو یوم تکبیر کے حوالے سے بہترین نظم پیش کرنے پر توصیفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔
بعد ازاں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکائے محفل نے واک میں شرکت کرکے پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعروں سے وطن کیساتھ محبت کا اظہار کیا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-05-28 -
Audience
200 -
Participants
200 -
Venue
District Dir Lower





>