Social Links

Inter School Speech Competition District Bajaur

ڈپٹی کمشنر باجوڑ جانب شاہد علی اور ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبر پختونخواجناب نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس باجوڑ کی جانب سے تقریری مقابلے کا انعقاد۔

یہ مقابلہ ضلعی انتظامیہ، ٹرائبل یوتھ موومنٹ اور پرنسپل باجوڑ ماڈل اسکول کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

اس مقابلے میں ضلع کے مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ جس میں گلالئی عابد نے پہلی، شہاب الدین نے دوسری جبکہ رحمت اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے اختتام پر ٹاپ 3 طلباء و طالبات میں نقد انعامات اور توصیفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ پہلی پوزیشن ہولڈر کو 5 ہزار، دوسری کو 3 ہزار اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 2 ہزار نقد انعام سے نوازا گیا۔

تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار جناب محمد کلیم جان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب سے مہمان خصوصی سمیت ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فرہاد اللہ، پرنسپل باجوڑ ماڈل اسکول حاجی نظیر ملاخیل، جاوید خان، ٹرائبل یوتھ موومنٹ کے جنرل سیکرٹری اجمل خان اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمن نے خطاب کیا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد اللہ نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ، ٹرائبل یوتھ موومنٹ اور پرنسپل صاحب کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-27
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    District Bajaur

>