Social Links

Effective Policing in the Merged Areas Challenges and Strategies of Kp Police at District Charsadda
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور ڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس باچا خان یونیورسٹی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اورڈپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس باچا خان یونیورسٹی کے کے اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:
"Effective policing in the marged areas challenges and strategies of KP police"
اس علمی نشست میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس محمد علی بابا خیل تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں خیبر پختونخوا کے ضم شدہ علاقوں میں پولیسنگ کے حوالے سے درپیش چیلنجز، ان کے اسباب اور ان پر قابو پانے کے لیے اختیار کی جانے والی حکمتِ عملیوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے بتایا کہ ان علاقوں میں پولیس کو سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوامی اعتماد حاصل کرنے، روایتی نظام سے جدید نظام کی طرف منتقلی، وسائل کی کمی، تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضرورت اور بنیادی ڈھانچے کے فقدان جیسے کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاہم، پولیس اصلاحات، کمیونٹی پولیسنگ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مقامی سطح پر لوگوں کی شمولیت جیسے اقدامات کے ذریعے ان مسائل پر قابو پایا جا رہا ہے۔
سیمینار میں باچا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر زاہد خان اور دیگر معزز اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر وائس چانسلر صاحب نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے قیمتی خیالات اور وقت کو سراہا.
-
Event Category
new -
Date
2025-05-23 -
Audience
80 -
Participants
80 -
Venue
Bacha Khan University Charsadda




>