Social Links

Seminar on Drug Abuse at District Battagram

ضلعی انتظامیہ و پولیس بٹگرام، ڈسٹرکٹ یُوتھ و سپورٹس آفس اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منشیات کے خاتمے اور اس کے نقصانات سے آگاہی کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار ہزارہ یونیورسٹی بٹگرام کیمپس میں منعقد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمان صاحب اور ڈی ایس پی بٹگرام سردار شاہین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے اپنے خطاب میں کہا کہ دور حاضر میں منشیات کے استعمال اور نقصانات کے حوالے سے موثر مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈی ایس پی جناب سردار شاہین نے کہا کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں اور سماج دشمن عناصر نوجوانوں کو منشیات بالخصوص آئس کی دلدل میں پھنساکران کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ تمام طلباء و طالبات اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

دیگر مقررین میں جناب ظہور احمد چیئرمین قلب، ڈاکٹر طارق انور اور عبید شمش کا کہنا تھا کہ پولیس منشیات کے خاتمے کے لئیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔تاہم طلباء اور طلبات سے گزارش ہے کہ وہ خود بھی منشیات سے دور رہیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی منشیات کے نقصانات سے آگاہ کریں۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-22
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    District Battagram

>