Social Links

Inter Madaris Qirat Competition at District Bannu
ضلعی یوتھ آفس بنوں کے زیرِانتظام ضلعی انتظامیہ بنوں کے تعاون سے جامعہ عربیہ معراج القران حافظ جی مسجد و عید گاہ بنوں سٹی میں آل بنوں دینی مدارس حُسنِ قرات مقابلے کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ضلع بھر سے نوجوان قاری صاحبان نے حصہ لیا۔ مقابلے میں نوجوان قاری صاحبان کی حوصلہ افزائی کیلئے بنوں کے چیدہ چیدہ علماء کرام و مشران نے بھی خصوصی شرکت کی۔ مقابلے میں 30 سے زائد قاری صاحبان نے حصہ لیتے ہوئے کلام الہٰی سے محفل کو پُرنور بنادیا۔ تقریبِ تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بنوں اللہ نواز خان تھے۔ تقریب کے موقع پرضلعی یوتھ آفیسر بنوں زاہد خٹک نے مہمانِ خصوصی و دیگر علماء اور مشران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سکول کالج اور یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء کیلئے بھی ایسے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
اِس موقع پر علماء کرام نے بنوں میں دینی علوم کے فروغ اور مدارس کے بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بنوں اللہ نواز خان، ضلعی یوتھ آفیسر بنوں زاہد خٹک کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریبِ تقسیم انعامات کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بنوں اللہ نواز خان نے مقابلہ حسنِ قرات میں نمایاں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مبارکباد یتے ہوئے علماء کرام کو ایسے دیگر سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری دین و دنیا دونوں کی کامیابی ہے لہٰذا ایسی محفلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تقسیمِ انعامات کے موقع پر اے سی ہیڈکوارٹر بنوں اللہ نواز نے ضلعی یوتھ آفیسر بنوں زاہد خٹک کے ہمراہ فرسٹ سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کئے۔ اِس موقع پر مقابلے میں بطور ججز فرائض انجام دینے والوں کو بھی ضلعی یوتھ آفیسر بنوں کی جانب سے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ آخر میں ضلعی یوتھ آفیسر بنوں زاہد خٹک نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بنوں اللہ نواز خان کو اعزازی شیلڈ پیش کیا۔
تقریب کے بعد مدرسے کے طلباء کیلئے ضلعی یوتھ آفس بنوں کی جانب سے لنچ کا بھی اہتمام کیاگیا جس میں ضلعی یوتھ آفیسر اور اے سی ہیڈکوارٹر بنوں دونوں نے طلباء کیساتھ لنچ کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر کیساتھ تقریب اختتام پزیر ہوگیا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-05-18 -
Audience
100 -
Participants
30 -
Venue
District Bannu





>