Social Links

Youme-e-Tashakkur at District Mansehra

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ جناب خالد اقبال خٹک صاحب کی سربراہی میں آج ٹی ایم اے آفس مانسہرہ میں "یومِ تشکر" کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

بعد ازاں ٹی ایم اے آفس سے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 تک ایک پُرجوش ریلی نکالی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کے ساتھ ساتھ ڈی پی او مانسہرہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز محترمہ منیبہ فاطمہ، تحصیل چیئرمین شیخ شفی، اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب عثمان سعید نے بھرپور شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد پاک فوج اور پوری قوم کی جانب سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا تھا کہ اللہ نے ہمیں بھارت کے خلاف عظیم فتح نصیب فرمائی۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

یہ تقریب حب الوطنی، عوامی یکجہتی اور قومی جذبے کی بہترین عکاسی تھی۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-16
  • Audience
    80
  • Participants
    80

  • Venue
    District Mansehra

>