Social Links

Drug prevention and awareness against extremism at District Mansehra
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعمان مجاہد کی ہدایت پر آج ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ کے زیرِ اہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا: "منشیات سے بچاؤ اور انتہاپسندی کے خلاف شعور"۔
سیمینار کا آغاز یوتھ آفیسر عثمان سعید صاحب کی معلوماتی گفتگو سے ہوا، جنہوں نے نوجوانوں کو یوتھ پالیسی کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح یوتھ آفس نوجوانوں کی رہنمائی اور ان کی فلاح کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
تقریب میں اے سی بفہ نایاب عباسی صاحبہ اور ایس ایس پی نذیر خان صاحب نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کو منشیات سے بچاؤ اور انتہاپسند سوچ سے دور رہنے کے عملی طریقوں پر روشنی ڈالی۔
ڈاکٹر شاہد امین صاحب (چیئرمین اسلامک ڈیپارٹمنٹ) اور ڈاکٹر محسن نواز صاحب (وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی) نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی توانائیاں مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز فیصل نوروز صاحب نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
آئیں! اپنے نوجوانوں کو منشیات اور انتہاپسندی جیسی ناسور بیماریوں سے بچائیں اور انہیں ایک پرامن اور روشن پاکستان کی راہ دکھائیں۔
-
Event Category
new -
Date
2025-05-15 -
Audience
200 -
Participants
200 -
Venue
District Mansehra





>