Social Links

International labour Day at District Charsadda

یومِ مزدور کے موقع پر محکمہ امور نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف محکموں کے سربراہان، مزدور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد، اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب قیصر خان تھے، جب کہ دیگر مہمانان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب قیصر خان کنڈی، اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ جناب ریاض احمد، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر جناب فہیم جان درانی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جناب یونس خان، اور ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالباسط شامل تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قیصر خان نے مزدور طبقے کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں محنت کشوں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ محنت کشوں کا احترام کریں اور اُن سے سبق حاصل کریں کہ محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

تقریب کا مقصد مزدوروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور معاشرے میں ان کے مقام کو اجاگر کرنا تھا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-01
  • Audience
    150
  • Participants
    150

  • Venue
    District Charsadda

>