Social Links

Internation Labour Day at District Dir Lower

ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں یوم مزدور کے حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان کے زیرنگرانی ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ طلباء نے یوم مزدور کے حوالے سے تقاریر ، نغمے/ نظمیں پیش کی جبکہ دیر پائین کے مشہور و معروف شاعر جناب مسلم خان وصال نے اپنے اشعار میں مزدور کے عظمت ، محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔

۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان نے کہا کہ آج ساری دنیا میں یوم مزدور منایا جاتا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مزدوروں کے محنت اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا۔ ان کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ صوبائی حکومت مزدوروں کے فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جتنے بھی قوانین / پالیسی ہیں ان پر ضلعی سطح پر عمل درآمد یقینی بنایا جاے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یکم مئی کا دن ہمیں مزدوروں کی قربانیوں، محنت، اور حقوق کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اُن تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے جن کی شب و روز کی محنت سے ہماری ملک کی معیشت اور ترقی ممکن ہوتی ہے۔ آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ مزدور طبقے کی بہتری، فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

تقریب میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ جناب محمد رفیق ، یوتھ آفیسر جناب جہان زیب ، اسسٹنٹ ڈاریکٹر کواپریٹیو جناب احسان اللہ ، جناب ہارون رشید (پرنسپل ہائی سکول میاں بانڈہ) جناب محمد عمران (ایجوکیشن ) جناب ایمل خان ( اے۔ڈی۔ای۔او) اساتذاء کرام اور طلباء نے شرکت کی۔ بہترین تقاریر پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بیشر خان اور یوتھ آفیسر جناب جہان زیب پاشا نے طلباء کو توصیفی سرٹیفیکٹس سے نوازا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-01
  • Audience
    200
  • Participants
    200

  • Venue
    District Dir Lower

>