Social Links

World Thalassemia Day at District Charsadda


محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ اور "دی بلڈ ہیروز" چارسدہ کے اشتراک سے تھلیسیمیا ڈے کی پُراثر تقریب

8 مئی کو عالمی یوم تھلیسیمیا کے موقع پر محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ اور رضاکارانہ تنظیم "دی بلڈ ہیروز" چارسدہ کے اشتراک سے ایک اہم آگاہی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں چارسدہ کے متعدد رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I محترمہ سونیا ناز تھیں، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب کا مقصد تھلیسیمیا جیسے مہلک مرض کے حوالے سے نوجوانوں اور عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر تھلیسیمیا کے مرض، اس کی وجوہات، بچاؤ کے طریقوں اور علاج سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ تھلیسیمیا کے شکار بچوں کی بھی اس تقریب میں شرکت نے ماحول کو جذباتی اور بامقصد بنا دیا۔

محترمہ سونیا ناز نے اپنے خطاب میں خون کے عطیات کی اہمیت، تھلیسیمیا کے بچوں کی مستقل مدد اور رضاکارانہ خدمات کو سراہا۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی نے تھلیسیمیا ڈے کی اہمیت اور نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔

تقریب کے اختتام پر تھلیسیمیا کے معصوم بچوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا، جس میں محترمہ سونیا ناز، فہیم جان درانی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ بعد ازاں رضاکاروں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-08
  • Audience
    120
  • Participants
    120

  • Venue
    Jawan Markaz Charsadda

>