Social Links

World Thalassemia Day at District Mansehra
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک صاحب کی ہدایات کے مطابق آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ اورقلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تھیلیسیمیا سے آگاہی اور بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا اور تقریبا 100 سے زائد طلباء اور رضاکاروں نے خون عطیا کیا ۔
پروگرام کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل نایاب عباسی صاحبہ تھی جنہوں نے یوتھ آفس اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اور ضلعی سطح پر تھیلیسیمیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔ مہمان خصوصی نے خون عطیا کرنے والے طلباء میں سرٹیفکیٹ اور قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں میں اعزازی شیلڈ تقسیم کیں۔
-
Event Category
new -
Date
2025-05-08 -
Audience
130 -
Participants
130 -
Venue
District Mansehra




>