Social Links

Empowering Young Women Through Digital Literacy at District Charsadda

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور Future Path آرگنائزیشن کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجو بی بی میں ڈیجیٹل اسکلز پر خصوصی سیشن کا انعقاد

محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ اور فیوچر پاتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجو بی بی چارسدہ میں طالبات کے لیے ڈیجیٹل اسکلز سے متعلق ایک اہم سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن کے ٹرینر جناب انس خان تھے، جنہوں نے شرکاء کو مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ سیشن میں فری لانسنگ اور اپ ورک جیسے پلیٹ فارمز پر کام کے مواقع پر بھی تفصیل سے بات کی گئی۔

اس تقریب کی مہمانِ خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ محترمہ سونیا ناز تھیں۔ اختتامی کلمات کے دوران انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صرف تعلیم حاصل کرنا کافی نہیں، بلکہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانا اور مختلف اسکلز سیکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان اپنے مستقبل کو روشن اور کامیاب بنا سکیں۔

تقریب کے آخر میں کالج کی پرنسپل محترمہ مس آمنہ اختر نے نہ صرف محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کا شکریہ ادا کیا بلکہ اس مفید سیشن کے انعقاد پر فہیم جان درانی صاحب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-05
  • Audience
    160
  • Participants
    160

  • Venue
    Government Girls Degree College Taju Bibi Charsadda

>