Social Links

The Role and Responsibility of Youth in Khatm-e-Nabowat at District Mansehra

ڈسٹرکٹ یوتھ آفس مانسہرہ نے ڈائریکٹر امور نوجوانان خیبر پختون خواہ اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں شعبہ علومِ اسلامیہ،ختم نبوت یوتھ فورس مانسہرہ اور آرٹ اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے "ختم نبوت میں نوجوانوں کا کردار اور ان کی ذمہ داریاں" کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے موضوع پر کیلی گرافی اور کیؤئزمقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ممتاز دینی سکالراور علم فاؤنڈیشن کے پروگرام ڈائریکٹر شجاع الدین شیخ اور وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز تھے چیئرمین علوم اسلامیہ ڈاکٹر شاہد امین نے مہمانان گرامی کو خوش امدید کہا اور ایونٹ کے مقاصد پر گفتگو کی تھے اور ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں سے سامعین کو اگاہ کیا۔

مہمان خصوصی جناب شجاع الدین شیخ صاحب نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ختم نبوت کے بعد قرآن کے پیغام کوانسانیت کے سامنے پیش کرنا،دین کو تھام کے کھڑا ہونا اور رسول اللہ ۖ کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانا تحفظ ختم نبوت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا رسول اللہ ۖ کے بعد آج دنیا میں انسانیت کی ہدایت کے لئے اسلام کو ان کے سامنے پیش کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ شجاع الدین شیخ نے سیمینار میں شریک طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لئے ہدایت اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے لہٰذا آپ اپنے تمام علم اور مہارت کو ہدایت کے تابع رکھیں تاکہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل ہو ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محسن نواز نے شجا الدین شیخ کی یونیورسٹی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام علمی مباحث کو فروغ دینے کا ذریعہ ہیںاور ان کا مقصد نوجوان طلباء کی درست سمت میں رہنمائی اور انہیں علمی، فکری اور اخلاقی حوالوں سے موثر کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرنا ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اینڈ ریلیجس سٹڈیز کے چیئر پرسن ڈاکٹر شاہد امین کی سیمینار کے انعقاد کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہزارہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی دینی و معاشرتی حوالوں سے مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے پروگرام میں ختم نبوت یوتھ فورس کے امیر جناب عابد لغمانی اور ان کے رفقاء نے بھی شرکت کی ۔سیمینار میں یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبوں کے طلباء و طالبات، فیکلٹی ممبران، ڈینز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-04-16
  • Audience
    350
  • Participants
    350

  • Venue
    District Mansehra

>