Social Links

Capacity Building Training on Communication Skills and Soft Skills at District Charsadda
محکمہ اُمورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر (بوائز) میں "Capacity Building Training on Communication Skills and Soft Skills" کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
سیشن میں ٹرینر سیف اللہ خان نے طلباء کو مؤثر ابلاغ، سی وی بنانے، انٹرویو اسکلز، اور پریزنٹیشن اسکلز سے متعلق جامع تربیت فراہم کی۔ دورانِ سیشن مختلف گروپ سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا، جنہوں نے طلباء کی اعتماد سازی اور سیکھنے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ہاشم خان تھے، جبکہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ جناب فہیم جان درانی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
"نوجوانوں کو ٹیکنیکل مہارتوں کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل اسکلز کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ مہارتیں روزگار کے مواقع بڑھانے اور پروفیشنل کامیابی کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔"
تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر (بوائز) کے پرنسپل اور مہمانِ خصوصی ہاشم خان کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔
-
Event Category
new -
Date
2025-04-14 -
Audience
60 -
Participants
60 -
Venue
Government Technical and Vocational Center (Boys) Charsadda




>