Social Links

One Day Seminar on Skills, Guidance, and Welfare for Youth at District Chitral Upper
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عوامی ایجنڈا
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور الکریم ویلفیئر سوسائٹی بونی کے اشتراک سے "مضبوط مستقبل - نوجوانوں کے لیے ہنر، رہنمائی اور بہبود" کے عنوان سے ایک روزہ سیشن کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس سیشن کا مقصد نوجوان افراد کو ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا، بہتر کیریئر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرنا اور مجموعی فلاح و بہبود کے رجحان کو فروغ دینا اور چیف احساس نوجوان لوں پروگرام کے حوالے سے اگاہی دینا تھا۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال جناب معظم خان بنگش نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جبکہ دیگر معززین میں عثمان ولی خان ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اپر چترال، الکریم ویلفیئر سوسائٹی کے پروجیکٹ منیجر صلاح الدین، آخوت بنک کے ایریا منیجر جناب جہانزیب رحمان، جزبہ فاؤنڈیشن کے کارکنان اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ایڈووکیٹ عابدہ یونس اور جناب ثناء اللہ ماہر ڈیجیٹل مارکیٹنگ نے سیشن کے دوران نوجوانوں کی ترقی کے لیے ضروری اہم موضوعات پر انٹرایکٹو لیکچرز دئے۔سیشن میں دیگر شراکاء نے نوجوانوں اور ماحولیات پر بات چیت کی جہاں انہوں نے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار طریقوں کو اپنانے میں نوجوان افراد کے کردار پر زور دئے۔سیشن میں ڈیجیٹل سکلز پر جدید ٹولز آن لائن کیریئر کے مواقع اور آج کی دنیا میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔ مزید برآں چیف منسٹر احساس نوجوان قرضہ سکیم کے بارے میں آخوت بنک کے ایریا منجر نے تفصیل سے بریفنگ دی۔ اخوت انیشیٹو سیگمنٹ نے مائیکرو فنانس پروگراموں اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بنائے گئے دیگر معاون طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔سیشن سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ اس سیشن سے نوجوان طبقہ کو اپنے ڈیجیٹل اور ووکیشنل سکیلز کو ڈیولپ کرنے کا بہت فایدہ ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔
سیشن کا اختتام شیلڈ اور سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے ساتھ ہوا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-03-26 -
Audience
150 -
Participants
150 -
Venue
District Chitral Upper




>