Social Links

Two Weeks E-Commerce Training at District Khyber
ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز خیبر کے زیراہتمام گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز میں دو ہفتوں پر مشتمل ای کامرس ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 80 طلباء نے حصہ لیا۔ اس کورس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرانا تھا تاکہ وہ ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ تربیتی سیشنز کے دوران شرکاء کو ایمیزون، ای بے، دراز اور فری لانسنگ پلیٹ فارمز جیسے Fiverr اور Upwork پر کام کرنے کے عملی طریقے سکھائے گئے، جبکہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پروڈکٹ لسٹنگ اور آن لائن بزنس مینجمنٹ پر بھی تفصیلی لیکچرز دیے گئے۔ طلباء نے کورس میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے ایک انتہائی مفید تجربہ قرار دیا، جس کے نتیجے میں متعدد شرکاء نے اپنی فری لانسنگ پروفائلز بنائیں اور عملی طور پر کام کا آغاز کیا۔ اگرچہ بعض طلبہ کو انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ کار میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم مجموعی طور پر کورس کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ کورس کی تکمیل پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں جو کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد ساجد خان اور چیئرمین ٹاؤن 2 ممبر تحصیل کونسل جمرود شاہد خان آفریدی نے تقسیم کئے۔ مستقبل میں اس نوعیت کے مزید تربیتی پروگرام منعقد کرنے کامیاب طلباء کے لیے فالو اپ سیشنز کے انعقاد اور تربیتی نصاب میں مزید بہتری لانے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ یہ ٹریننگ کورس نوجوانوں کے لیے ایک انتہائی مفید اور حوصلہ افزا موقع ثابت ہوا جو انہیں خود انحصاری اور معاشی استحکام کے حصول میں معاونت فراہم کرے گا۔
-
Event Category
new -
Date
2025-03-24 -
Audience
80 -
Participants
80 -
Venue
District Khyber



>