Social Links

Pakistan Resolution Day 23rd March at District Charsadda
چار سدہ میں یوم پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام 23 مارچ یومِ پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار اور پُروقار تقریب سوشل ویلفیئر ہال میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان، طلبہ و طالبات، اساتذہ اور معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان تھے، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خٹک، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی، اور سوشل ویلفیئر آفیسر یونس خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے یومِ پاکستان کی اہمیت اور اس دن کی تاریخی حیثیت کو اجاگر کرنے کے لیے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا اور داد دی۔ پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو 23 مارچ 1940 کے تاریخی دن اور قراردادِ پاکستان کی اہمیت سے روشناس کرانا تھا، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی۔پروگرام کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر قیصر خان نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے یومِ پاکستان کی جدوجہد اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں قربانی، عزم اور اتحاد کا درس دیتا ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے تمام شرکاء، طلبہ، اساتذہ، اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔
-
Event Category
new -
Date
2025-03-23 -
Audience
250 -
Participants
250 -
Venue
Social Welfare Hall, District Charsadda




>