Social Links

Naat Qirat Competition at District Malakand
جامعہ سبحانیہ درگئی میں ضلع یوتھ افیئرز ملاکنڈ اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ اور NCHD کے زیر اہتمام شاندار نعت و قرات مقابلہ منعقد ہوا۔
اس بابرکت محفل میں نوجوانوں نے خوبصورت انداز میں تلاوتِ قرآن اور نبی کریم ﷺ کی مدح سرائی کی، جس سے حاضرین کے دلوں کو روحانی سکون ملا۔ مقابلے میں شریک نوجوانوں نے اپنی خوبصورت آواز اور تجوید کے اصولوں کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یوتھ افیئرز ملاکنڈ کی جانب سے کامیاب شرکاء کو انعامات سے نوازا گیا اور تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس بابرکت محفل میں علما کرام، معزز مہمانانِ گرامی، اور کثیر تعداد میں طلبہ و عوام نے شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز اور سوینیرز تقسیم کئے گئے۔
-
Event Category
new -
Date
2025-03-17 -
Audience
50 -
Participants
50 -
Venue
District Malakand




>