Social Links

Women’s Day at District Malakand
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ جناب حامد الرحمان کےخصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ افس ملاکنڈ نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ وومن کیمپس عالمی یوم خواتین کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب محب اللہ یوسفزئی تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن خواتین کی جدوجہد، قربانیوں اور کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صنفی مساوات کے فروغ، خواتین کے حقوق کی حفاظت اور انہیں مزید بااختیار بنانے کے عزم کو دہرانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلے میں حصہ لینے والی طالبات میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کئے اور مہمانوں کو سوینیر پیش کئے گئے۔
-
Event Category
new -
Date
2025-03-08 -
Audience
250 -
Participants
250 -
Venue
women Campus University of Malakand




>