Social Links

BINT-E-HAWA Award 2025 at District Mansehra
ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس و ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے اشتراک سے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ مس منیبہ فاطمہ نے فلاحی کام، کھیل، تعلیم، صحافت، آرٹس و ڈیزائن سمیت مختلف شعبوں میں بہتر کارکردگی کی حامل خواتین میں “بنت حوا ایوارڈ” تقسیم کیئے۔ مہمان خصوصی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں اور انہوں نے بارہا ثابت کیا کہ مساوی مواقع میسر ہوں تو وہ ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔
تقریب میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے ڈوپژنل لیڈر سکندر خان خلیل، وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی ڈاکٹر محسن نواز بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔
-
Event Category
new -
Date
2025-03-07 -
Audience
70 -
Participants
70 -
Venue
Hazara University




>