Social Links

Jirga for Protection of Forests and Wildlife at District Mansehra
ضلعی انتظامیہ مانسہرہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس و قلب ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے تحصیل دربند ہائی سکول میں تناول اور اگرور کے گھنے، سرسبز جنگلات کو ہر سال آگ لگانے کے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلۓ اسسٹنٹ کمشنر اُوگی و دربند جناب چودھری وقاص مسعود صاحب کی صدارت “جرگہ برائے تحفظ جنگلات و حیوانات" منعقد کیا گیا، جہاں تمام طبقات کے نمائندگان سمیت اہلیان علاقہ نے شرکت کی اور جنگلات کی حفاظت، ان کی غیر قانونی کٹائی اور آگ لگانے کی روک تھام کے حوالے سے عملی اقدامات سمیت قانونی کاروائی کرنے پر متفقہ قرارداد پیش کی گئی۔ جرگہ کے آخر میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگاۓ گئے اور شرکاء میں تقسیم بھی کیۓ گئے۔
-
Event Category
new -
Date
2025-02-27 -
Audience
120 -
Participants
120 -
Venue
District Mansehra



>