Social Links

Free Computer Short Courses at District Bajaur
صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈائریکٹر یوتھ آفئیرز خیبر پختونخوا نعمان مجاہد اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد کی جانب سے منعقدہ فری شارٹ کورسز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
باجوڑ انٹر ساینس کالج خار میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر خار ڈاکٹر صادق علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کیا۔ دیگر مقررین میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ فواد احمد، پرنسپل پروفیسر گل بادشاہ اور ہدایت اللہ شامل تھے۔ اس کے علاوہ کورسز میں شامل طلباء نے پریزینٹیشن پیش کئے۔
اسسٹنٹ کمشنر خار اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر باجوڑ نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ یوتھ آفس باجوڑ کے ذریعے ان کے تعمیر و ترقی کے مزید پروگرامات شروع کرینگی۔
نوجوانوں نے فیڈبیک دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور یوتھ آفس کے اس اقدام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں مہمانان میں شیلڈز اور کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔
-
Event Category
new -
Date
2025-02-25 -
Audience
70 -
Participants
70 -
Venue
District Bajaur



>