Social Links

Blood Donation Camp at District Mansehra
تناول یوتھ ویلفیئر فاؤنڈیشن و ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج لساں نواب میں ایک روزہ خون عطیات کی آگاہی سیمینار اور بلڈ گروپنگ کیمپ منعقد کیا گیا جس میں طلبہ سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیتھالوجی جناب فیصل شہزاد صاحب نے خون سے متعلق مختلف بیماریوں، علاج اور ان سے بچنے کیلۓ ممکنہ حل کے علاوہ سامعین کو خون عطیہ کرنے کے فوائد سے آگاہ کیا۔ تقریب میں تحصیل میئر مانسہرہ جناب شیخ شفیع صاحب و ماسٹر ٹرینر جناب راجہ تصور صاحب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں تناول ُیوتھ فاؤنڈیشن کے بانی جناب کاشف تنولی اور پروفیسر عبدالرزاق صاحب نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
-
Event Category
new -
Date
2025-02-22 -
Audience
80 -
Participants
80 -
Venue
Government Degree College Laasan Nawab, District Mansehra




>