Social Links

Leadership & Communication Skill at District Charsadda

محکمہ امور نوجوانان کے زیر اہتمام جوان مرکز چارسدہ میں 10 روزہ کمیونیکیشن اسکلز کورس کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔ اس کورس کے دوران شرکاء کو کمیونیکشن سکلز کے مختلف طریقے سکھائے گئے اور عملی مشقوں کے ذریعے ان کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

کورس کے ٹرینرز شاہ فیصل اور سیف اللہ تھے، جنہوں نے شرکاء کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں کمیونیکیشن اسکلز کے بنیادی اصول اور عملی تکنیکیں سکھائیں۔ کورس کے دوران مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی، تاکہ شرکاء اپنی روزمرہ زندگی میں مؤثر انداز میں بات چیت کرسکیں۔

اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی جناب آمن جان صاحب تھے، جنہوں نے کمیونیکیشن اسکلز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان نے بھی خطاب کیا اور کمیونیکشن سکلز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بہترین کمیونیکیشن ہر شعبہ زندگی میں کامیابی کی کنجی ہے اور یہ انسان کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر نے مہمانِ خصوصی اور ٹرینرز کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-03-02
  • Audience
    120
  • Participants
    120

  • Venue
    Jawan Markaz, District Charsadda

>