Social Links

One Day Climate Conference
جوان مرکز حیات آ باد پشاور پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پشاور میں ایک روزہ کلائمیٹ کانفرنس پشاور۔ڈاریکٹریٹ اف یوتھ افئیرز خیبرپختوںخوا اور اے ٹی سی کی تعاون سے پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی سی ایف کلائمیٹ کانفرنس جوان مرکز حیات آباد میں منعقد ہوا۔کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔جہاں وہ ماحولیاتی، موسمی تبدیلیوں پر اپنے خیالات اور حل پیش کر سکیں گے اور پالیسی سازوں کے ساتھ مل کر مؤثر ماحولیاتی اقدامات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔کانفرنس نوجوانوں کی قیادت میں کلائمیٹ ایکشن، پالیسی سازی، اور ماحولیاتی تعلیم کے فروغ پر مرکوز ہوگی۔ اس کے ذریعے تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی موضوعات کو شامل کرنے، پائیدار اقتصادی ماڈلز پر غور کرنے، اور ماحول دوست کاروباری حکمت عملیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کانفرنس میں ماحولیاتی ماہرین کے ساتھ پینل مباحثے،پالیسی سازی اور عملی اقدامات کے مابین خلا کو پر کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نوجوانوں نے ماحولیاتی حل جدید اور قابل عمل ماحولیاتی منصوبے پیش کیے گے۔کلائمیٹ کوئز،گیمز،ماحولیاتی آگاہی بڑھانے کیلئے دلچسپ سرگرمیاں بھی منعقد ہوئی۔کانفرنس کا مہمان خصوصی مشیر برائے اطلاعات تھے او سید قاسم علی شاہ مشیر برائے سوشل ویلفئیر نے بھی شرکت کی۔ پروگریسیو کلائمیٹ فائونڈیشن کے بانی اور صدر توصیف خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات دن بدن بڑھ رہے ہیں، اور اس کا مقابلہ نوجوانوں کے فعال کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ یہ کانفرنس ماحولیاتی پالیسی اور عملی اقدامات کے مابین خلا کو پُر کرنے میں مدد دے گی۔ پی سی ایف کلائمیٹ کانفرنس 2025 پاکستان میں ماحولیاتی اقدامات کو مؤثر اور نوجوانوں کو متحرک کرنے کے عزم کا مظہر ہے۔ ہم نوجوانوں، پالیسی سازوں، ماحولیاتی ماہرین، اور کاروباری رہنماؤں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں موسمیاتی مسائل کے حل کے لیے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں۔پراجیکٹ ڈاریکٹر پی سی ایف اور EV اسکالر میاں شاہد حامد نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز اور نوجوانوں کے کردار پر گفتگو کی۔ ایکسپرٹ پینل میں ندا گل،ڈاکٹر تازہ گل،میاں شاہد محمد شایان حامد شامل تھے اور نوجوانوں کے پینل میں عظمت، زہرا کمال، فیضیاب اور محمد اعزاز شامل تھے۔کانفرنس کے اختتام میں نائب صدر پروگریسو کلائمیٹ فاؤنڈیشن حمزہ سلیم نے مہمانوں، اے ٹی سی اور پی سی ایف خیبرپختونخوا ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کانفرنس میں تعریفی اسناد،ایوارڈز اور ماحولیاتی تحفظ میں نمایاں خدمات انجام دینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور یوارڈ تقسیم کیے ۔
-
Event Category
new -
Date
2025-02-20 -
Audience
250 -
Participants
250 -
Venue
Directorate of Youth Affairs, Phase-7 Hayat abad, Peshawar





>