Social Links

Billion Tree Plus Spring Plantation, District Shangla
زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا ڈسٹرکٹ یوتھ افئیرز شانگلہ کی جانب سے ڈائریکٹر یوتھ افئیرز خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئےآج مورخہ 18 فروری 2025ء کو “بلین ٹری پلس پلانٹیشن” کا آغاز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ، محمد فواد نے تحصیل کمپلکس بشام میں پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم “بلین ٹری پلس پلانٹیشن” کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ جس میں ہائیر سیکنڈری سکول بشام اور شانگلہ پبلک سکول بشام کے نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ عدنان خٹک، ڈسٹرکٹ فوریسٹ آفیسر عماد، اسسٹنٹ کمشنر بشام عدنان مہمند، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شانگلہ حیدر علی، ٹریڈ یونین کے نمائندگان، مختلف محکموں کے افسران،اور سول سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دفاتر اور دیگر سرکاری عمارات میں شجرکاری کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئیں! سب مل کر شانگلہ کو سرسبز و شاداب بنائیں-
-
Event Category
new -
Date
2025-02-18 -
Audience
70 -
Participants
70 -
Venue
District Shangla




>