Social Links
Celebration of Quaid-e-Azam Day at District Charsadda
دسمبر 25 کو یوم قائداعظم نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ یہ تقریب ڈسٹرکٹ یوتھ آفس چارسدہ کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ اس موقع پر یوتھ آفس کے ولنٹیر مختلف اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی، جدوجہد اور پاکستان کی آزادی میں ان کے کردار پر روشنی ڈالنے کے لیے تقاریر پیش کیں۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ تھے، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سونیا ناز اور ضلع خطیب مفتی عبد الباسط نے بھی شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم کی بصیرت، عزم اور پاکستان کے لیے کی جانے والی ان کی انتھک جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے طلبہ کو قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ایک مثالی شہری بننے کی تلقین کی۔ پروگرام کے آخر میں، ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں ان کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
-
Event Category
new -
Date
2025-01-25 -
Audience
60 -
Participants
60 -
Venue
Jawan Markaz Charsadda
>