Social Links

Mushaira at District Swabi

سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی کے تعاون، اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوابی کی سرپرستی میں باجا صوابی میں ایک شان دار مشاعرے کا انعقاد کیا گیاجس میں صوابی کے معروف اور نوجوان شعراء نے شرکت کی۔

یہ مشاعرہ نوجوانوں کے لیے ایک ایسا ادبی پلیٹ فارم ثابت ہوا جہاں انہوں نے اپنے خیالات احساسات اور معاشرتی مسائل کو شاعری کے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ بزرگ شعراء کی رہنمائی اور نوجوانوں کے جوش و جذبے نے محفل کو یادگار بنا دیا۔

اس ادبی نشست کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ان میں مثبت سوچ کو پروان چڑھانا اور معاشرے میں بہتری کے لیے انہیں ایک مؤثر آواز دینا تھا۔

ہم شکر گزار ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن صوابی اور ڈسٹرکٹ یوتھ افیئرز صوابی کے جن کے تعاون سے یہ کامیاب ادبی محفل ممکن ہو سکی۔

آئیں! ادب شاعری اور فنون کے ذریعے معاشرتی ہم آہنگی اور مثبت تبدیلی کے سفر کو آگے بڑھائیں۔

سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن… نوجوانوں کی آواز، معاشرے کی امید!


  • Event Category
    new
  • Date
    2025-05-03
  • Audience
    130
  • Participants
    130

  • Venue
    District Swabi

>