Social Links

Three Days Workshop on eBay at District Charsadda
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام تین روزہ eBay ورکشاپ کا اختتام
محکمہ امورِ نوجوانان چارسدہ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تین روزہ "ebay تربیتی ورکشاپ" کا کامیاب اختتام ہوا۔ اس ورکشاپ میں نوجوانوں کو آن لائن کاروبار کے حوالے سے مفید تربیت فراہم کی گئی۔
ورکشاپ کے ٹرینر مسٹر فصیح اللہ نے شرکاء کو ای بے پر اکاؤنٹ بنانے، پراڈکٹس لسٹ کرنے اور eBay پلیٹ فارم کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے سے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔ ساتھ ہی دیگر اہم آن لائن ٹولز اور تکنیکس پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب قیصر خان تھے۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا:
"آج کا دور ٹیکنالوجی کا ہے، جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے آن لائن ورک، ای کامرس اور آئی ٹی کے شعبوں میں مہارت حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔"
آخر میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر چارسدہ فہیم جان درانی نے ڈپٹی کمشنر قیصر خان کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔
یہ ورکشاپ نوجوانوں کے لیے ایک مؤثر قدم ثابت ہوئی جو انہیں ڈیجیٹل دنیا میں بااختیار بنانے کی سمت لے جا رہی ہے
-
Event Category
new -
Date
2025-04-23 -
Audience
80 -
Participants
80 -
Venue
District Youth Office Charsadda




>