Social Media Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District SouthWaziristan Lower
ڈائریکٹر امورِ نوجوانان خیبرپختونخوا جناب ڈاکٹر نعمان مجاہد اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر جناب ناصر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سعود وزیر کی زیر نگرانی مون سون شجرکاری مہم 2025 کی دوسری سرگرمی کا انعقاد گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں کیا گیا۔
اس موقع پر پرنسپل امیر نواز خان وزیر، فارسٹ آفیسر صادق وزیر، انسپکٹر ابراہیم خان اور یوتھ رضاکاروں نے شرکت کی۔
یوتھ رضاکاروں نے بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لیتے ہوئے پھلدار پودے لگائے اور ماحول دوستی کا عملی مظاہرہ کیا۔
پرنسپل امیر نواز خان وزیر نے کہا:
"درخت زمین کا زیور اور انسانی بقاء کے ضامن ہیں، ان کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔"
ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سعود وزیر نے کہا:
"شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے، جس میں ہر فرد کا کردار اہم ہے۔ ہمیں نہ صرف درخت لگانے چاہییں بلکہ ان کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانا چاہیے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور صحت مند پاکستان دے سکیں۔"
-
Event Date
2025-07-17 -
No of Audience
20 -
No of Participants
20 -
Event Venue
District South Waziristan Lower



