Social Media Links

Moonsoon Plantation Drive 2025 at District Charsadda

صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں، ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈائریکٹر یوتھ افیئرز ڈاکٹر نعمان مجاہد کی خصوصی ہدایات پر، محکمہ امور نوجوانان چارسدہ اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے اشتراک سے "مون سون شجرکاری مہم 2025" کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

افتتاحی تقریب ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ چارسدہ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر تھے۔ اس موقع پر ڈی پی او وقاص خان، اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم جان درانی، اور مختلف محکموں کے افسران و نمائندگان کے علاوہ یوتھ آفس چارسدہ کے رضاکاروں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے مل کر درخت لگا کر ماحولیاتی تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اپنے خطاب میں کہا:

"پودے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ان کی نگہداشت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شجرکاری نہ صرف ماحول کو بہتر بناتی ہے بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔"

مزید براں، ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر، محکمہ امور نوجوانان چارسدہ اور سب ڈویژنل فارسٹ آفس چارسدہ نے نوجوان تنظیم ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے اشتراک سے گورنمنٹ کیٹل ڈیری بریڈنگ فارم ہری چند میں بھی "مون سون شجرکاری مہم" کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی میں نوجوانوں اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے تاکہ علاقے میں سرسبز ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کا عملی مظاہرہ تھی بلکہ نوجوانوں میں ماحول سے محبت اور ذمہ داری کا شعور بیدار کرنے کی ایک مؤثر کوشش بھی ثابت ہوئی۔


  • Event Date
    2025-07-16
  • No of Audience
    80
  • No of Participants
    80
  • Event Venue
    District Charsadda